City of Sails 2…شہر بادباں 2

and you thought only the car parks were crowded.
BTW, this is the reason why Auckland is called City of Sails.
Taken from top of Sky tower in a fading sunlight, though a thick glass and haze 🙂

اور آپکا خیال تھا کہ صرف کار پارک ہی پر ہجوم ہوتے ہیں۔
بر سبیل تذکرہ، آکلینڈ کے بادبانوں یا کشتیوں کا شہر کہلائے جانے کی وجہ ایسی ہزاروں کشتیوں کی وہاں موجودگی ہے۔
یہ تصویر ایک ڈھلتے ہوئے دن کی روشنی میں، سکائی ٹاور کے اوپر سے لی تھی، ایسے کہ ایک موٹے شیشے اور دھند کی دیوار بھی درمیان میں حائل تھی 🙂

FUL949…فُل نو سو اُنچاس

Caught in action in Auckland, NZ.
Walking past a building, I saw a large crowd of people emerging from it, some of them in shower gowns 🙂 Turned out to be a fire alarm and the engines arrived in minutes. I took the opportunity to get a few photos.

آکلینڈ نیو ذی لینڈ کی ایک شام۔
ایک بلڈنگ کے پاس سے گزرتے ہوئے میں نے کافی لوگوں کو اس میں سے بدحواسی کے عالم میں نکلتے دیکھا۔ چند تو نہانے کے تولیے لپیٹے ہوئے تھے۔ دراصل بلڈنگ کا فائر الارم بج اٹھا تھا جس کے چند ہی منٹوں بعد آگ بھجانے والی گاڑیاں پنہچ گئیں۔ میں نے بھی موقع کو غنیمت جان کر چند ایک تصاویر بنا لیں۔

Ferry building… فیری بلڈنگ

shines in a 10-sec exposure. Located at Quay street, Auckland, NZ
More at Wikipedia.

دمک رہی ہے ایک 10 سیکنڈ دورانیے کے ایکسپوژر میں۔
یہ تاریخی عمارت کی سٹریٹ، آکلینڈ نیو ذی لینڈ پر واقع ہے۔
اسکے بارے جاننے کیلئے اوپر دیا گیا وکیپیڈیا کا ربط دیکھئے۔

Rat race…سعی لاحاصل

Taken from the top of Sky tower, Auckland, NZ.
Notice the focal length- a full 250mm. The results I get from 55-250 for landscapes almost always amaze me.

سکائی ٹاور (آکلینڈ، نیو ذی لینڈ) کی اونچائی سے لی گئی ایک تصویر۔
عدسے کی لمبائی ملاحظہ کیجئے ذرا۔۔۔ مکمل 250 ملی میٹر۔
میں نے جب بھی 55-250 کو لینڈسکیپ کے لئے استعمال کیا ہے، خوشگوار نتائیج پائے ہیں۔