The budding photog…ہونہار بروا


MashaAllah.
Zulkifl smudged the lens with his tiny sticky fingers during a brief photo-shoot and I taught him how to clean the lens. That’s what he is doing right now 🙂
He loves to shoot in live view mode but now learning to use the viewfinder as well. ATM, he cant properly handle anything heavier than a 50mm 1.8 on a 450D.

ماشااللہ۔
ذوالکفل نے تصاویر لینے کے دوران کیمرے کا عدسہ اپنی چھوٹی چھوٹی چپچپی انگلیوں سے دھندلا دیا تھا، جسکے بعد میں نے اسے سکھایا کہ اسے صاف کیسے کیا جاتا ہے، اسوقت وہ یہی کر رہا ہے۔
اسے لائیو ویو میں تصاویر لینا اچھا لگتا ہے لیکن اب میں اسے ویوفائنڈر کا استعمال بھی سکھا رہا ہوں۔ ویسے فی الحال تو 450 ڈی پر لگے 50 ایم ایم 1۔8 کے عدسے کے علاوہ کچھ بھی اٹھانا اسکے لئے بوجہ وزن مشکل ہو جاتا ہے۔

From war to reconciliation…از جنگ بہ آشتی


Actually quite the contrary 🙂
I was sitting next to the Reconciliation place, looking across the Lake Burley Griffin and over the Anzac parade towards the Australian War Memorial.
Its interesting to use tele lenses for landscapes (I was about 2.2 km away from the war memorial in straight line distance). I have done this previously too, here for example.
For a 180 degree opposite view, check one of my earliest posts on this stream (second to be exact) here and for a closer view of war memorial, check this photo.

دراصل اسکے قطعی الٹ۔
میں ریکانسیلی ایشن پلیس کے قریب جھیل برلے گرفن کے کنارے بیٹھا تھا اور جھیل کے دوسرے کنارے اینزک پریڈ کے پار آسٹریلین یاد گار جنگ کو دیکھ رہا تھا۔
ہمارے مابین فاصلہ تقریبا٘ ۲۔۲ کلومیٹر تھا اور میرے خیال میں یہ لینڈ سکیپ کیلئے ٹیلے لینز کا ایک دلچسپ استعمال تھا۔ اس سے پہلے بھی کچھ مواقع ہر ایسا کر چکا ہوں، مثلا٘ یہاں ۔
اسی مقام کو ۱۸۰ درجے کے زاویے سے دیکھنے کیلئے یہ تصویر دیکھئے اور یادگار جنگ کا ایک نسبتا٘ قریبی منظر یہاں دیکھئے ۔